ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شرور چک پوسٹ پر غیر قانونی جانور سپلائی کے الزام میں 5گرفتار؛ 19جانور ضبط

شرور چک پوسٹ پر غیر قانونی جانور سپلائی کے الزام میں 5گرفتار؛ 19جانور ضبط

Mon, 13 Aug 2018 21:54:19    S.O. News Service

کنداپور  :13/ اگست (ایس اؤ نیوز)کنٹنیر کے ذریعے غیر قانونی طورپر19جانوروں کو سپلائی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے   بیندور پولس نے 19جانوروں کو اپنی تحویل میں لیا ہے اور گاڑی پر موجود   پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، یہ وارداتہ شرور قومی شاہراہ کے چک پوسٹ پر پیش آئی ہے۔

پولس ذرائع کے مطابق بیندور کے پی ایس آئی تمیش بی این جب اپنے عملے کے ساتھ شرور چک پوسٹ پر سواریوں کی جانچ کررہے تھے تو بیندور سے بھٹکل کی طرف جانے والے 2کنٹینر کوروک کر تلاشی لی گئی تو ایک میں 10اورایک میں 9جانور پائے گئے ۔ جس کے بعد پولس نے دونوں  سواریوں سمیت ملزمان کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔

پولس کا کہنا ہے کہ ملزمین نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ وہ سبھی جانوروں کو ذبح کرنے کے لئے بھٹکل کے ذریعے گوا لے جارہے تھے۔ ملزمان کی شناخت داونگیرہ ضلع کے محبوب (25)، تنویر(24)، ناگراج (40)، جاوید(20) اور بھٹکل کے ائیکری اشیاق احمد (37) کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔ اس سلسلے میں بیندور پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔

2c804cf1-b9d6-4c49-9d68-1edcd02ec44b.jpg


Share: